انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیو یارک سٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے نساؤ سٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔گزشتہ روز ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کرکٹ کے کھیل کو امریکا میں متعارف کروانا اچھا ہے لیکن کھلاڑیوں کا اس غیر معیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ایکس پر لکھا کہ نیویارک کی پچ بہت خراب ہے۔
نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈولڈ ہے۔ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔