چیف انجنیئر آپریشنز لیسکو عباس علی کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
چیف انجنیئر آپریشنز لیسکو عباس علی اور ترجمان رائے مسعود نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صارفین بلا خوف وخطر سولر پینلز لگوائیں، نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
عباس علی کا کہنا تھا کہ 12 گھنٹوں کے دوران صرف 56 فیڈرز پر تکنیکی خرابی کے باعث سپلائی متاثرہوئی اور تقریباً 2.5 فیصد فیڈرز مختلف اوقات میں تکنیکی وجوہات کی بنا پرمتاثر ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیٹگری فور کے 57 فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کیٹگری فائیو کے37 فیڈرزپر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔