لاہور میںبڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیٹ ویوو کے پیش نظرپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور میں شجرکاری کا سالانہ ہدف دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ کردیا گیا۔
لاہور میں جنرل ڈائریکٹر(ڈی جی )پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے)طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ لاہورمیں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب پلانٹ فار پاکستان منصوبے کے تحت پی ایچ اے نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور میں شجرکاری کا ٹارگٹ پانچ گناہ اور سالانہ ہدف دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ کردیا گیا۔
ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ہدف پورا کیا جائیگا،شجرکاری کا ہدف پورا کرنے کے لیے مختلف مقامات کوشارٹ لسٹ کیا گیا ہے،آئندہ سال لاہور میں اڑھائی کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے،اربوں روپے کی لاگت سے نرسریوں میں پودوں کی تیاری جاری ہے۔
ڈی جی طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ شہرمیں ملنے والے ہرخالی جگہ پر درخت لگانا اہداف میں شامل ہے،شہرکے درجہ حرارت میں کمی کےلیے ٹری کورایریا کوبیس فیصد تک بڑھانا ہوگا،موجودہ ٹری کور ایریا ایک فیصد ہے۔