عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں بھی سونے کی اضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 41 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کے اضافے سے دو لاکھ 6619 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں سونے کی قیمت بڑھنے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2820 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2417.70روپے پر مستحکم رہی۔
قبل ازیں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2326ڈالر کی سطح پر آ گئی۔