کالام کے جنگلات میں گرین پاکستان ٹورازم کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔
صفائی مہم کے دوران مقامی لوگوں اورٹورسٹ کی کثیر تعداد نےحصہ لیا، مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی بحالی،حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
کالام میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلباء حصہ لے رہے ہیں۔
گرین پاکستان ٹؤرزم کی جانب تحت بائی، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔
عوام نے گرین پاکستان مہم کے تحت منعقدہ صفائی مہم پر جاری کاوشوں کو سراہا۔