پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغازکردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کسانوں کوسالانہ تین سو ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے،ہرکسان ایک فصل کے لئےڈیڑھ لاکھ روپےتک آسان قرض حاصل کرسکے گا،کسان کارڈ سے کھاد،بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا،5 لاکھ کا شتکار کسان کارڈ سےمستفید ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا کہنا ہےکہ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والےکسان کارڈ رجسٹریشن کےاہل ہوں گے،زمین کی اراضی ریکارڈسنٹر میں رجسٹریشن، شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کارجسٹرڈ ہونا لازم ہے،کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کرےگا۔
مریم نواز نےمزید کہاقرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکاراگلی فصل کےلئےدوبارہ قرض حاصل کرنےکااہل ہوگا،کاشتکاروں کی خوشحالی اورپیداوار میں اضافہ ہماراعزم ہے۔