رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا، عوام جس کو ووٹ دیتی ہے اس کو مانیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے سیاسی بات کی ہےکسی ادارے کے خلاف نہیں، ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا۔ نتیجہ کیا نکلا؟ ہماری بات اب بھی سیاسی ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر یقین کرتے ہیں تو مینڈیٹ والوں کو آنے دیں، کوئی اس ملک میں غدار نہیں سب محب وطن ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے کیا گیا متنازع ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ 27 مئی کو عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ نے موجودہ سیاسی صورتحال کا سقوط ڈھاکا سے موازنہ کرنے سے متعلق بیان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اصل غدار کون تھا۔