پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرئع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیر صدارت ہونے والے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کی سرزنش کی گئی۔ کمیٹی رکن ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میں پاکستان میزبان تھا،ناقص انتظامات دیکھنے کو ملے۔ سلمان نصیرنے ایشیاء کپ میں ٹھیک طریقے سے انتظامات نہیں کئے۔
ذکاء اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ ایشیاء کپ میں ٹکٹنگ ،وینیو کو ٹھیک طریقے سے سلمان نصیر نے کیوں نہیں دیکھا، سلمان نصیر کب سے پی سی بی میں کام کررہے ہیں انہوں نے اسکے باوجود کام اچھا نہیں کیا۔ اراکین نے مطالبہ کیا کہ سلمان نصیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ یاد رہے کہ ایشیاء کپ میں پی سی بی کی طرف سے ٹورنامنٹ کے ہیڈ کے طور پر سلمان نصیر سری لنکا میں موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سابق رکن مینجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ اور نعمان بٹ کی شاہ خرچیوں سے متعلق بھی بحث ہوئی۔ شکیل شیخ اور نعمان بٹ کا پی سی بی کے خرچے پر ہوٹلز میں طویل قیام اور سفری خرچوں کی زیادتی پر بحث ہوئی۔ مینجمنٹ کمیٹی نے شکیل شیخ اور نعمان بٹ کی شاہ خرچیوں پر ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔