سندھ حکومت کی جانب سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے طلبہ کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر زراعت سندھ سردار بخش مہر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ محکمہ زراعت زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے طلبہ کو بلاسود قرضہ دینے کے لیے میکنزم بنائیں گے تاکہ قرض سے زرعی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان اپنا زرعی کاروبار شروع کرسکیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مموسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کا سب سے بڑا اثر زراعت پر پڑ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہاری کارڈ پر کام شروع کردیا ہے۔