پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے عملدرآمد کروایا،30کلو میٹر سے زائد سفر پر کرائے میں 10 روپے تک کمی کا فیصلہ کیا گیاہے ، کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پرچسپاں کرنالازمی قرار دیا گیاہے ۔
فیصلہ ٹرانسپورٹ یونین کےوفد کےساتھ اجلاس کےبعد کیاگیا، ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سےکرایوں میں کمی پرتعاون کی یقین دہانی، ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کرایوں میں کمی نہ کرنےوالی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے ۔