سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو اضافی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
لاہور میں اقلیتوں سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئین میں تمام شہریوں کو برابرحقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے میرے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں اقلیتی جج بھی عدلیہ میں آئیں، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جسٹس ( ر) تصدق جیلانی سے ہم نے بہت کچھ سیکھا،۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرچم میں اقلیتوں کی بھی نمائندگی ہے، اقلیتوں کے معاملے پر عدلیہ نے وسیع کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی آبادی کا 4فیصد حصہ اقلیتوں پر مشتمل ہے ، اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے احترام کا کہا گیا ہے، ریاست مدینہ کا آئین بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، اسلام ہمیں عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے۔