راولپنڈی کی عدالت نے وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام عمر ملک غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی عدالت کے سول جج نے نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر توہین عدالت کی کارروئی کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری عمر ملک کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ، عدالت نے سرکاری افسر کو توہین عدالت میں 15 دن قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائے تاہم بعدازاں علی ملک کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگی گئی ۔عدالت نے گرفتار اعلیٰ سرکاری افسر عم ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے آئندہ محتاط رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ توہین کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ فاضل جج نے سرکاری افسر کو ہدایت کی کہ اپنا رویہ آئین اور قانون کے تابع کریں۔
فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔