افریقی ملک یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال نومبر میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں تقریباً 60 فیصد آبادی جھونپڑیوں میں رہتی ہے۔ جگی جھونپڑیوں میں رہنے والے نوجوانوں کے لئے فاسٹ بالر جمعہ میاگی ایک رول ماڈل ہیں۔ ان کی وجہ سے یہاں کے باشندے جو فٹ بال کے بے حد شوقین ہیں، اب کرکٹ کو دلچسپی کے ساتھ دیکھتے ہیں اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم کا ڈیبیو ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔
میاگی کمپالا کے مضافات میں ناگورو جگی جھونپڑیوں میں پلا بڑھا۔ دو سال تک یوگنڈا کی انڈر 19 ٹیم کے لیے کھیلنے کے بعد اب وہ یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سینئر ٹیم کی بالنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
میاگی نے اب تک 21 ٹی 20 میچوں میں 34 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ میاگی جگی جھونپڑیوں پلے بڑھے اور اب بھی وہیں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے سائمن سیساجی اور ریزرو کھلاڑی معصوم میوباجے بھی کچی آبادی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے علاقوں میں پینے کا صاف پانی، سیوریج کا نظام اور صحت کی سہولیات نہیں ہیں۔
یوگنڈا کے کوچ ابھے شرما نے کہاکہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسے حالات میں رہنے والے نوجوان دنیائے کرکٹ کے آفاق پر ستارہ بنا کر ابھرے گا۔