بھارت میں عام انتخابات کے آخری مرحلے میں ووٹنگ شروع ہوگئی۔لوک سبھا کےستاون حلقوں کے نو سو چار امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق صبح کےاوقات میں ووٹرٹرن آؤٹ گیارہ فیصد رہا، پولنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجےتک جاری رہےگی،وارنسی سےوزیراعظم نریندر مودی بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار ہیں۔
بی جےپی کی امیدوارکنگنارناوت، کانگریس کے،وکرمادتیہ سنگھ کے مدمقابل ہیں۔خالصتانی تحریک کےگرفتار رہنما امرت پال سنگھ،کھڈور صاحب سے انتخاب لڑیں گے۔ جنہوں نےمودی سرکار کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، نتائج کااعلان چارجون کو ہوگا۔