وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی ہدایت
شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے ہوگئی ہے۔