نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر برناڈائن بیزوائیڈن ہاٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق برناڈائن بیزوائیڈن ہاٹ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم جوائن کرنے سے پہلے جنوبی افریقہ کے لیے 4 ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے جبکہ انہوں نے کیویز کی 16 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میں نمائندگی کی۔
ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ میرے لئے کیویز کے لئے کھیلنا بہت بڑا اعزاز ہے اور یہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ان تمام لوگوں کی شکر گزار رہوں گی جو میرے ساتھ رہے۔
برناڈائن بیزوائیڈن ہاٹ نے 2014 میں جنوبی افریقہ کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا اور وہ 2015 میں کرائسٹ چرچ منتقل ہوئیں اور پہلی بار 2018 کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہوئیں۔
انہوں نے بعد میں ٹی 20 ورلڈ کپ بھی کھیلا۔
برناڈائن بیزوائیڈن ہاٹ ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گی۔