ویٹرنری کیمپ کا انعقاد ضلعی انتظامیہ، ایف سی این اے اور حکومتی محکمہ برائے لائیو سٹاک کی مشترکہ کاوشوں سے عمل میں آیا ، مفت ویٹرنری کیمپ گلگت بلتستان کے ایک دور دراز پسماندہ گاؤں برکھاس میں منعقد کیا گیا جہاں کے مویشیوں کو ایسے اقدام کی بے حد ضرورت تھی۔
مفت ویٹرنری کیمپ میں 2840 جانوروں کو ویٹرنری سروسز فراہم کی گئیں، موبائل ایمبولینس کے ذریعے دیٹر وادی کی دور دراز چراگاہوں میں بھی مفت ویٹرنری سروسز پہنچائی گئیں ، ویٹرنری کیمپ میں ماہرین کی جانب سے کسانوں اور رہائشیوں کو مویشیوں کی مخصوص بیماریوں، علاج اور ویکسینیشن کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔
ویٹرنری کیمپ میں جانوروں کے مفت معائنے کے علاوہ علاج، حمل کی تشخیص، کیڑے مار دوا اور ویکسینیشن بھی فراہم کی گئی ،گلگت بلتستان کی عوام نے ویٹرنری کیمپ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو خوب سراہا ،شہریوں نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں اور انتھک محنت کو بھی سراہا ،شہریوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے کیمپس کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ جانوروں اور مویشیوں کی صحت میں مزید بہتری آسکے۔