پی ٹی آئی کو روات میں جلسہ کرنےکی مشروط اجازت دے دی گئی،جلسے کی اجازت 39 شرائط کے بعد دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نےجلسہ کرنےکی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،این اوسی کےمطابق8 جون کوشام 4 بجےسے7 بجےتک جلسہ کی اجازت ہوگی، جلسے کے لیے کوئی روڈ بند نہیں کی جائے گی،کسی بھی قسم کا ہتھیار،ڈنڈےساتھ لانےکی اجازت نہیں ہوگی۔
جلسہ کودھرنےمیں تبدیل کرنےکی اجازت ہرگزنہیں ہوگی،اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دارپی ٹی آئی انتظامیہ کی ہوگی،مذہب،ریاست اورپاکستان مخالف نعروں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسےکی اجازت نا دینےکے معاملے پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی شرقی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
عدالت نےایس ایس پی ایسٹ اور ڈی سی ایسٹ کوتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئےفریقین کوپانچ جون کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔