انگلینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 0-2 سے جیت لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈنے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کاہدف 15.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں اوپننگ بیٹسمین فل سالٹ 45 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ جوز بٹلر 39 اور ول جیکس نے 20 رنز کی اننگ کھیلی ، ان کے علاوہ جونی بیئر سٹو 28رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ ہیری بروک نے 17رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رو ف کے علاوہ کوئی بھی باولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ، حارث روف نے انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور بابراعظم نے آغاز تو بہت اچھا کیا اورپہلے 9 اوورز میں رنز کی ایوریج 10 پر پہنچا دی لیکن یہ تسلسل اسی طرح برقرار نہ رہ سکا ۔
پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں محض 157 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکی۔ اوپننگ پر آئے بابراعظم 36 جبکہ رضوان 23 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے بعد عثمان خان نے کچھ بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب نہیں ہو پائے ، عثمان خان نے 38 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ افتخار احمد 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، لیونگ سٹون اور مارک ووڈ نے پاکستان کے 2، 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ جوفرا ٓرچر، کرس جورڈن اور موئن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، صائم ایوب اور عماد وسیم کو باہر بٹھاتے ہوئے عثمان خان اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ۔