اسلام آباد میںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہماراصوبہ پورےملک کوبجلی پیداکرکےدےرہاہے،وفاقی اورصوبائی ادارے ملکر کام کریں گے، وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ لائن لاسزکی وجہ سےملک کومعاشی نقصان ہورہاہے،سیاسی مخالفت کےباوجودحکومت اورپی ٹی آئی نےملکی مفادکااعادہ کیا۔
اسلام آباد میں مشترکہ کانفرنس میں وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ بجلی چوری روک کرہی ممکن ہے، جو ماڈل کےپی کیلئےبنایاوہ دوسرےصوبوں میں بھی نافذکریں گے،ملکرحل نکالنےپرعلی امین گنڈاپورکے مشکورہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کیہ بجلی چوری روکنےکیلئےایم این اے،ایم پی ایزکرداراداکریں گے،بجلی چوری روکنےکیلئےکمیونٹی بیسڈپروگرام شروع کریں گے،کل تک معاملےپرحکمت عملی بنالی جائےگی،محسن نقوی نےملاقات کرانےمیں اہم کرداراداکیا،مخالفین سیاستدانوں کےمل بیٹھنےپرآج ضرورشرمندہ ہوں گے۔
اویس احمد خان لغاری کا مزید کہنا تھا کہ لائن لاسزکی وجہ سےملک کومعاشی نقصان ہورہاہے،سیاسی مخالفت کےباوجودحکومت اورپی ٹی آئی نےملکی مفادکااعادہ کیا،وزیراعلیٰ کے پی کو بجلی معاملات سےمتعلق کوششوں سےآگاہ کیا۔
اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں بدامنی ہونا وفاق کیلئے بھی بڑا مسئلہ ہے ، وزیرداخلہ بن گیا تو کیا مولانا فضل الرحمان سےتعلق چھوڑدوں، مولانا فضل الرحمان سے رابطے رہتے ہیں، مولانافضل الرحمان سے25سال سےتعلق ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ لائن لاسزکنٹرول کرنےکیلئےلائحہ عمل بنارہےہیں،ایساراستہ نکالاجس سےصوبےکےعوام کوریلیف ملےگا،معاملات بہترہونےتک ہمارےصوبےکوریلیف ملناچاہیے،لائن لاسزکنٹرول کرنے، وجوہات پرملکرکام کریں گے۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اورصوبےکےمعاملات میں گورنرکاکوئی آئینی کردارنہیں ہے، ہمارےمسائل شخصیات سے ہیں، اداروں کےساتھ ملکر چلنا ہے، گورنر خیبرپختونخوا سےمیراکوئی اختلاف نہیں،بانی پی ٹی آئی نےکہاہماری لڑائی اداروں سےنہیں ہےالیکشن سےمتعلق ہمارےکیسزعدالتوں میں چل رہےہیں۔