پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار ہے۔
سپارکوکا ملک کےکونے کونے تک انٹرنیٹ پہنچانے کا خواب چنددن کی دوری پر ہے، پاکستان کاجدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو لانچ کیا جائے گا۔
پاک سیٹ ایم ایم ون آرسیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیاہے جوکہ 15 برس تک کام کرے گا۔
پاک سیٹ ایم ایم ون آر پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔
سیٹلائٹ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز نے رات دن کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے، جس کا نام پی آر ایس ایس ون ہے جو کہ 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر بھی لانچ کیا ہے۔