چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرکا ایرانی مسلح افواج کےچیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل محمد باقری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، گفتگو میں آرمی چیف نے ہیلی کاپٹرحادثےمیں ایرانی صدر، وزیرخارجہ اوردیگراہم حکام کےانتقال پرگہرےدکھ کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی جنرل سید عاصم منیر کا ایرانی افواج کے سربراہ میجرجنرل محمد باقری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، آرمی چیف نےہیلی کاپٹرحادثےمیں ایرانی صدر، وزیرخارجہ اوردیگراہم حکام کےانتقال پرگہرےدکھ کا اظہار خیال کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مرحوم صدرابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ امیرعبداللہ پاکستان کےسچےدوست تھے،دونوں رہنماؤں اور دیگر کا نقصان واقعی افسوسناک اور ناقابل تلافی ہے،آرمی چیف نےمرحوم کی روح کےلیےدعاؤں اورسوگوارخاندانوں کےلیےنیک خواہشات کااظہارکیا۔
جنرل سید عاصم منیر کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کےایران کےساتھ تاریخی، ثقافتی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ایک ساتھ کھڑی ہیں۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہمیجرجنرل محمد باقری نےاظہارتعزیت ودکھ پرآرمی چیف اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا ،جنرل باقری نےدونوں افواج کےدرمیان تعاون جاری رکھنےکےعزم کااظہارکیا۔