خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعا ت عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف کی 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بڑی کاوش ہے،انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کردیا قرض نہیں چاہیے، وزیراعظم نے واضح کردیاسارا فوکس سرمایہ کاری پر ہوگا۔
اسلام آبادمیں وفاقی وزیراطلاعا ت عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایس آئی ایف سی کا اجلاس خوش اسلوبی سے ہوا،اجلاس سے قبل چاروں وزرائے اعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی،چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا، ایس آئی ایف سی ایک سنجیدہ فورم ہے،ملکی معیشت کے استحکام کےلیے ایس آئی ایف سی ایک لائف لائن ہے۔
وفاقی وزیراطلاعا ت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے اچھی گفتگو ہوئی، سیاست میں بات چیت ہوتی رہنی چاہیے، علی امین گنڈاپورنےیقین دہانی کرائی صوبے کے حوالے سے تعاون کریں گے،علی امین گنڈاپور نے اپنے صوبے کی بات کی،علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو مانا ہے،اجلاس سے ایک اتحاد کا پیغام دیا ہے،وفاق اور تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں۔
وزیراطلاعا ت عطاتارڑ کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ڈیش کا اعلان کیا ہے،ایس آئی ایف سی میں ایک چائنہ، یواےای، سعودی،قطر، یورپین یونین ڈیسک بنے گا،سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ڈیسک بنائے جائیں گے،معیشت کے اشاریے مثبت سے مثبت ہوتے جا رہے ہیں،باہر کے ممالک نے جو سرمایہ کاری کرنی ہیں اس حوالے سے رقوم مختص کی جارہی ہیں۔
عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے واضح کردیا قرض نہیں چاہیے،وزیراعظم نے واضح کردیاسارا فوکس سرمایہ کاری پر ہوگا،آرمی چیف کی 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بڑی کاوش ہے،ایس آئی ایف سی انویسٹمنٹ پر کام کررہا ہے جس کا نتیجہ نظرآرہا ہے، سرمایہ کاری پاکستان کے مفاد میں ہے،سفارتی محاذ پر جو کامیابیاں مل رہی ہیں اس کے ثمرات بھی آنا شروع ہوں گے،ملک میں عوام کو مہنگائی میں کمی واضح محسوس ہوگی۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کے معاملے پر کافی پیشرفت ہوئی ہے،بڈزپیر کو کھل رہی ہیں،فرسٹ ویمن بینک و دیگر ادارے ہیں جن کو پرائیوٹائز کرنے پربات چل رہی ہے۔