غلہ منڈی میں دالوں اور چاول کی قیمت میں بڑی کمی مگر اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردو نوش کے دام جوں کے توں، ضلعی انتظامیہ نے بھی منافع خوروں کے سامنے ہتھیار ڈا ل دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق چاول کے ریٹ میں پانچ ہزا رروپے فی من کمی ہوئی جبکہ دالیں فی کلو چالیس سے پچاس روپے تک سستی ہوئی لیکن فیصل آباد کی اوپن مارکیٹ میں اشیاء پرانی قیمتوں پر ہی فروخت کی جارہی ہیں ۔شہری مہنگی اشیاء پر ضلعی انتظامیہ سے کارروائی نہ کرنے پر ناراض دکھائی دے رہے ہیں ، شہری اللہ دتہ نے شکوہ کیا کہ جس طرح آٹا کم ہوا ہے اسی طرح دیگر اشیاء کے ریٹ بھی کم کیے جائیں ۔