پاکستان کوسٹ گارڈ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کشتی کی تلاشی پر بھاری مقدار میں آئس برآمدکرلی گئی
23مئی کی رات 10بجےبلوچستان کے ساحلی علاقےگوادرمیں خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک مشکوک کشتی قبضے میں لی۔
برآمد کی جانے والی آئس کا وزن273کلو گرام ہے جبکہ اس کی مالیت54.3 ملین ڈالر ہے،پاکستان کوسٹ گارڈ مستقبل میں بھی منشیات اوراسمگلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔