پاپوا نیوگنی کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پرلینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی گھر دب گئے جبکہ سیکڑوں رہائشیوں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کےمطابق واقعہ ایک روز قبل رات تین بجے پاپوا نیوگنی کےدیہات میں پیش آیا،لینڈ سلائیڈنگ سے تین سوافراد اور گیارہ سومکانات ملبے تلے دب گئے۔حکام نےچارافراد کے ہلاک ہونےکی تصدیق کردی،حکام نےہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
مٹی کےتودے گرنے سےاہم شاہرائیں بندہوگئیں،جس وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں،ایمرجنسی ٹیمیں ہیلی کاپٹرسے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔