کرکٹ سٹار شاہد آفریدی نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل کپتان بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ کے لیے کچھ قیمتی ٹپس شیئر کیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے جو تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، انہیں پورے ٹورنامنٹ میں کپتانی میں اپنی اتھارٹی کو یقینی بنانا ہے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ مکی آرتھر بھی وہاں موجود ہیں۔ اس کا کردار بہت اہم ہو گا۔اس کے علاوہ انضمام الحق بھی بھارت میں موجود ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی پہلی بار حیدر آباد میں کھیل رہے ہیں۔کپتان بابر کو دباؤ کے کھیل سے نمٹنا ہوگا کیونکہ سب سے اہم چیز دباؤ کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پی سی بی کا سینئر عملہ کپتان کے ساتھ بیٹھ کر اسے اعتماد دلائے تاکہ اس کی باڈی لینگویج شیروں جیسی دیکھے۔
بابر اعظم کا پلان آف ایکشن
شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے۔ اُس وقت کھلاڑی فلمیں دیکھ رہے ہوں گے ڈنر کررہے ہوں گےکچھ نمازیں پڑھ کردعائیں مانگ رہے ہوں گے۔ بابر کو چاہیے کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں میچ جیتنے والے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں۔
یہ بات گراؤنڈ کے اندر اور باہر نظر آنی چاہیےکہ بابر اعظم کے اپنے میچ ونر اور اہم کھلاڑیوں کے ساتھ اتنے قریبی تعلقات ہونے چاہئیں کہ وہ ان کے ساتھ گراؤنڈ پلان پر بات کرسکیں۔
پی سی بی کو پورے ٹورنامنٹ میں بابر کو اعتماد دینا چاہیے۔انہوں نے بابر اعظم کو پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ باڈی لینگویج رکھنے کا مشورہ دیا۔