وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت مل گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 25 مئی کو اسلام آباد میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔
لازمی پڑھیں۔ ایس آئی ایف سی کا اجلاس 25 مئی کو طلب، وزیر اعلیٰ کے پی کو دعوت نہیں دی گئی
تاہم، ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کو آخر کار نمائندگی مل گئی ہے۔
وفاق کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دعوت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ۔