پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) نے پاکستان فٹبال لیگ کے انعقاد کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
پی ایف ایف کے مطابق پاکستان فٹبال لیگ کا پاکستان فٹبال فیڈریشن سے کوٸی تعلق نہیں ہے۔
فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن فیفا اور ایف سی سے منظور شدہ ملک کی واحد فٹبال باڈی ہے اور پی ایف ایف کی منظوری کے بغیر کسی ایونٹ کا انعقاد آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی ہے۔
فیڈریشن کا کہنا تھا کہ حکومت بھی صرف عالمی باڈیز کے تحت کام کرنے والی فیڈریشنز کو ہی اسپورٹ کرتی ہے۔
پی ایف ایف کی اجازت کے بغیر ایسے ایونٹ کے حصہ بننے والوں کے خلاف کاررواٸی ہوگی اور ذمہ داروں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پی ایف ایف کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فٹبال کے فروغ میں حقیقی کردار ادا کرنے والے ہر منصوبے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔