اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس میں 8 صحفات پر مشتمل حکمنامہ جاری کر دیا،حکمنامے میں مسنگ پرسنزکےتمام کیسزبراہ راست نشرکرنےکاحکم بھی جاری کیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےشاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس میں8صحفات پر مشتمل حکمنامہ جاری کر دیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے اردو زبان میں حکم نامہ جاری کیا اور حکمنامے میںلکھا کہ مسنگ پرسنزکےتمام کیسزبراہ راست نشر کئے جائیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی، ایم آئی، ڈائریکٹر آئی بی ، وزیر قانون ، سیکرٹری دفاع و داخلہ کو29 مئی کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ حکم نامہ کے مطابق مغوی آئندہ تاریخ سےقبل بازیاب ہوا تو رجسٹرار آفس کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے ، اٹارنی جنرل آف پاکستان تاحال مغوی کو برآمد نہ کرسکے ، بازیابی کیلئے اٹارنی جنرل،ایم آئی،آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی سے رابطے میں ہیں ، اٹارنی جنرل حکومت سے بات کر کے مغوی کو برآمد کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔