لیبر پارٹی کے 74 سالہ بوڑھے سابق سربراہ جیریمی کوربن نے 4 جولائی کو برطانیہ کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر کھڑا ہونے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی لیبر پارٹی کے 74 سالہ بوڑھے سابق سربراہ جیریمی کوربن نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ مساوات، جمہوریت اور امن کے لیے ایک آزاد امیدوارکے طور پر اس نشست سے لڑیں گےلیبر پارٹی نے 74 سالہ بوڑھے کو سیٹ کے لیے امیدواروں کی شارٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا ہے،جس کی وجہ سے انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔
جیریمی کوربن نے اپنے الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہاکہ میں چاہتا ہوں ہماری سیاسی جماعتیں جمہوری ہوں لیکن لیبر پارٹی نے آئلنگٹن نارتھ لیبر کے اراکین کو امیدوار منتخب کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے ہمیں کھڑا ہونا پڑے گا ہمیں کھڑے ہو کر لڑنا پڑے گا، ہم اپنا حق دلائیں گے، اس لیے میں آئلنگٹن نارتھ کے لوگوں کے لیے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کے لیے کھڑا ہوں۔
واضح رہے کہ لیبر پارٹی نے کوربن کو 2020 میں اس رپورٹ کے بعد معطل کر دیا تھا کہ کس طرح ان کی قیادت میں اسرائیل و یہود مخالف شکایات سے نمٹا گیا جیریمی کوربن 2019 کے آخری انتخابات میں لیبرپارٹی کے لیڈر تھے اور 1983 سے آئلنگٹن نارتھ سیٹ پر فائز ہیں۔