ملک بھرمیں بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گئی، بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع نیشنل پاورکنٹرول سینٹر کےمطابق بجلی کی پیداوار20 ہزار 300 میگاواٹ ہے
پن بجلی سے 6 ہزار تین سومیگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،تربیلا ڈیم سے2200 میگا واٹ،تربیلا فورسے1100میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،غازی بروتھا سے 1200، منگلا ڈیم سے 950 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
دیگرچھوٹے پن بجلی ذرائع سے 750میگاوٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سےبڑھ گیا،شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے چھ گھنٹے ہوگیا۔
نقصانات،چوری والےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے16گھنٹوں تک ہوگیا حکام پاورڈویژن کےمطابق ملک بھرمیں کہیں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔
سرکاری تھرمل پاورپلانٹس سےگیارہ سومیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،آئی پی پیز سے 8ہزار 250میگاواٹ بجلی کی پیداواری ہورہی ہے،نیوکلئر پاورپلانٹس سے 3540میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ونڈ سے 820سولر سے 203 بیگاس سے 145میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔