پنجاب حکومت نے شہریوں پر صفائی کی مد میں نئے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کر لیاہے جسے عوام کی جانب سے مسترد کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ بلدیات کی سفارشات پر منظوری دیدی ہے ، شہری علاقوں میں پانچ مرلہ تک کے گھروں کو 300 روپے ، 10 مرلے کے گھر پر 500 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں 10 مرلہ تک کے گھروں پر 200 روپے فیس عائد کی گئی ہے جبکہ ا س سے بڑے گھروں پر 500 روپے سینیٹری چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
صوبے میں ایک کروڑ 98 لاکھ رہائشی ہیں جبکہ 20 لاکھ کمرشل یونٹس سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا، شہری کہتے ہیں پہلے ہی ٹیکسز کی بھرمار ہے ، بجلی و گیس بلوں نے پریشان کر رکھا نیا ٹیکس قابل قبول نہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کوڑا ٹیکس واپس لے کر عوام کی مشکلات میں کمی کرے۔