اپوزیشن رہنماؤں اورمولانافضل الرحمٰن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی ماحول میں رابطے بڑھتےجائیں،فضل الرحمان نے کہا آئین کی کوئی حیثیت نہیں رہی،پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوگئی، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پورےپاکستان میں جلسے اورکنونشن کریں گے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ سیاسی ماحول میں رابطے بڑھتےجائیں،تعلقات کی بہتری کی جانب جانا ہمارا مقصد ہے،آئین کی کوئی حیثیت نہیں رہی،پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوگئی ، جمہوریت ہار رہی ہے،قبائلی علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا،اندھا دھند آپریشن عام آدمی کی زندگی کونقصان پہنچاتاہے،چمن بارڈر پر6سے7ماہ سے دھرنا جاری ہے،آپریشن جاری ہے اس کےباوجود دہشتگردی میں اضافہ ہورہاہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب کا کانفرنس میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں کھلے دل سے خوش آمدید کہا ہے،مولانا فضل الرحمان سے مفید بات چیت ہوئی ہے،پورےپاکستان میں جلسے اورکنونشن ہوں گےپاکستان میں آئین وقانون کی پاسداری کیلئےجدوجہد کرناچاہتےہیں،آج ملک میں آئین نامی کوئی چیزنہیں،پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پرپولیس کےدھاوے کی مذمت کرتےہیں،پولیس کورؤف حسن پرحملہ کرنےوالوں کاتعاقب کرناچاہیےتھا،ملک میں اس وقت غیرجمہوری حکومتیں بیٹھی ہوئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء اسدقیصر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عمرایوب کل بانی پی ٹی آئی سےملاقات کریں گے،آئین اورقانون کی بالادستی کیلئےسب کوایک ہوناہوگا،پیغام دیاجاتاہےملک میں طاقت کا قانون ہے،قانون کی عملداری کیلئے ہماری جنگ جاری ہے۔