پی ٹی آئی کےرہنماءعلی محمدخان نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج معجزہ ہوامجھے بانی پی ٹی آئی سےملنےکی اجازت ملی گئی ہےبانی پی ٹی آئی نےکہابات ہوگی تواسیران کی رہائی اورمینڈیٹ کی واپسی پرہوگی،انہوں نے کہا کہ رؤف حسن کےساتھ جوہوامجھےغصہ اورغم ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کےرہنماءعلی محمدخان نے اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج معجزہ ہوامجھے بانی پی ٹی آئی سےملنےکی اجازت ملی گئی ہےملک کوقانون کےمطابق چلاناہےتوعدالت کی بات کیوں نہیں مانی جاتی،یہ اڈیالہ جیل ہے گوانتاناموبےنہیں،کیااپنےلیڈرسےملناجرم ہے؟میں آج بانی پی ٹی آئی سےمل چکاتوکیایہ ملک کونقصان پہنچاناہے؟
رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رؤف حسن کےساتھ جوہوامجھےغصہ اورغم ہے،رؤف حسن70سالہ شہری ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑا ہے،رؤف حسن کا گلہ بھی کٹ سکتاتھا، کیارؤف حسن اورمیں بانی پی ٹی آئی کوچھوڑدیں گے،میدان کربلا چیخ چیخ کرکہتی ہےکہ حق کےساتھ کھڑےرہو۔
علی محمدخان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہابات ہوگی تواسیران کی رہائی اورمینڈیٹ کی واپسی پرہوگی،الیکشن کراونا ہی کافی نہیں، الیکشن شفاف ہونا بھی ضروری تھا،میڈیا کی آواز کو دبانےکیلئےنئے نئے قوانین پاس کئے جارہے ہیں،کورٹ کی رپورٹنگ پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہےملک 25کروڑعوام کی خواہش پرچلےگا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرویزالہیٰ اوران کی فیملی کورہائی پرمبارکباد دیتا ہوں،پرویزالہیٰ کی بیوی نےروایتی پنجابی ماں کا بہادرکردارادا کیا،عدالت سے ریلیف ملنا ایسا ہوتا ہےجیسے نواز شریف کو ملا ہے،عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے تو اس کا مطلب ہےکیسز میں کچھ نہیںہے،ہم نے کسان کو خوار کرکے رکھ دیا ہے،کے پی کے حکومت عمران خان کے حکم پر کسان کو پیسے دے گی۔