کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونےسےشدیدگرمی پڑنےکاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا۔شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز شہر قائد میں پارہ 40.6 ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب دن میں45فیصد،شام میں 25 فیصد رہے گا۔ہوائیں پہلےمشرق،شمال مشرق بعدمیں مغرب،جنوب مغرب کی جانب سے چلیں گی، ہواؤں کے رخ کی تبدیلی کے باعث شہرمیں گرد و غبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔