کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات اٹھائیس مئی کے بجائے اب یکم جون سے ہوں گے،میٹرک امتحانات کےسبب اٹھائیس مئی سےانٹرامتحانات کا انعقاد ممکن نہیں، میٹرک بورڈ نےبھی ملتوی ہونےوالے پرچوں کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا ۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک اور انٹر کے اکیس امتحانی مراکز یکساں ہونے کی وجہ سے انٹر امتحانات اٹھائیس مئی کو ممکن نہیں ہیں، انٹر کے امتحانات کیلئے اکیس ہائر سیکنڈری اسکولز کو سینٹر بنایا گیا ہےاعلامیہ کے مطابق اکیس سینٹرز میں بیک وقت دونوں بورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں، جس پر وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی نے امتحانات آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ادھرثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےنیا امتحانی شیڈیول جاری کردیا ۔ شیڈول کےمطابق دسویں جماعت اردوکا پرچہ اٹھائیس،سندھی کاانتیس ،اسلامیات کاتیس اورمطالعہ پاکستان کاپرچہ اکتیس مئی کوہوگا نویں جماعت کااردواورسندھی کاپرچہ اٹھائیس مئی اوراسلامیات کاپرچہ تیس مئی کوہوگا جبکہ جنرل گروپ کےپرچےدوپہرکی شفٹ میں منعقد ہونگے