چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ڈائیلاگ ہورہے ہیں امید ہے وہ جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے ۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ عدالت میں بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کےکیسزسیاسی مقدمات ہیں،حکومت پولیس کاغلط استعمال کررہی ہے،ہم پر تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سےمذاکرات جاری ہیں،امید ہے مولانا جلد ہمارے الائنس کاحصہ بن جائیں گےانھوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑکر جانےوالوں کافیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ءبیرسٹر گوہرنے اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،شیر افضل مروت نے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے،شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہر ملاقات پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں،بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوں گے۔