سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2024ء کے ابتدائی بجٹ کا اعلان کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق1.251 کھرب ریال کے اخراجات جبکہ 1.172 کھرب ریال آمدنی ہو گی۔سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ بجٹ میں 79 ارب ریال کا خسارہ بھی شامل ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہو گا جس میں ترقیاتی امور پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں بڑے منصوبوں کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔سعودی عرب نے اس سال سست شرح نمو کے بجٹ خسارے کی پیش گوئی کی ہے۔
سب سے بڑی عرب معیشت اس سال حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار میں 0.03 فیصد اضافے کی توقع رکھتی ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں 3.1 فیصد کی نمو کی سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں ظاہر کیا گیا ہے۔
دستاویز میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے،اس کے مقابلے میں 0.4 فیصد سرپلس کے لیے پہلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔