آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور افسران کیلئے میڈیکل الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
اے آئی جی جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس کا میڈیکل الاؤنس ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کی رقم ادائیگی کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کمیٹی کے چیئرمین جبکہ اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہوں گے۔ انچارج پولیس لائن ڈسپنسری کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈویژنز کے ایس ایس پی اور اے آئی جی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔