صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیرخارجہ اور دیگر حکام کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق خبر پر گہری تشویش ہے، میں صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔
لازمی پڑھیں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ریسیکو آپریشن جاری
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر سنی ہے، بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ تبریز کے قریب ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔