ملک میں آج بھی گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا۔ لاہور میں پارہ 44 کو چُھو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں غضب کی گرمی ہے، نوابشاہ میں سب سے زیادہ پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا۔ دادو میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر، مٹھی اور موہنجوداڑو 46، ڈیرہ غازی خان میں 43، حیدر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وادی نیلم میں موسلادھاربارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کردی۔