کرغزستان میں طلباء پر ہونے والے حملوں کے بعد بشکیک سے آنے والی خصوصی پرواز 180 افراد کو لے کر لاہور ایئر پورٹ لینڈ کر گئی ہے جس میں 140 طلباء سوار تھے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پرواز کے لینڈ کرنے سے قبل خود لاہور ایئر پورٹ آئے اور صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بچوں کی زندگی بہت زیادہ اہم ہے ، ،ہم نے اپنے بچوں کو واپس لانا ہے ، ہم نے بچوں کی زندگی کو بچانا ہے ، ہماری ترجیح ہے جو زخمی ہیں ان کو بھی لائیں۔ پرواز میں سوار طلبا نے ایئر پورٹ پر وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور اپنی مشکلات سے متعلق آ گاہ کیا ۔وزیر داخلہ نے طلباء سے مصافحہ کیا اور حال دریافت کیا ۔محسن نقوی نے طلبا سے کرغزستان میں جاری صورتحال کے بارے میں بھی طلبا سے دریافت کیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بشکیک میں پھنسے مسافروں کولانے کیلئے مزید پروازیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، خصوصی پروازیں کل بھی بشکیک سے پاکستان کیلئے چلائی جائیں گی۔