نگران حکومت نےاپنے قیام کے بعد سےمسلسل 3مرتبہ اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں8روپے کی کمی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں روپے11 کی کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت روپے 318.18 مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز
اس کے علاوہ لائیٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے اور ان کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطا بق پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں کمی اور ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کے باعث کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے 16 اگست کو نگران وزیر اعظم انوارا لحق کاکڑ نے اقتدار سنبھالتے ہی پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 17.50 روپے کا اضافہ کیا، اس وقت قیمت 272 روپے سے 290 روپے ہو گئی تھی،اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یکم سمتبر کو 2023 کو نگران حکومت نے 14.91روپے قدر بڑھائی جس کے بعد پٹرول کی قیمت 290 سے بڑھ کر 305 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں :۔حکومت نے پٹرول 26.2 اور ڈیزل 17.34 روپےفی لٹر مہنگا کر دیا
خیا ل رہے کہ 15 ستمبر کی رات کو نگران حکومت نے غیر متوقع طور پر پٹرول کی قیمت میں26.02 روپے کا اضافہ کیااور کئی قیمت 305 روپے سے بڑھ کر 331.38روپے ہوگئی تھی۔