آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویزی ہے، تاہم ختمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے۔
باخبر ذرائع کےمطابق ڈالر کی اونچی اڑان تھمنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور آج رات 12 بجے سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید ہے۔
اوگرا کی جانب سےپٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں 15 روپے تک کمی کی تجاویز حکومت کو ارسال کر دی گئیں، جس سے پٹرول کی قیمت میں 15 اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا امکان ہے۔
تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکا حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑوزرات خزانہ کی مشاورت سےکریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اِس وقت پٹرول پر 60 روپے جبکہ ڈیزل پر 50 روپے فی لٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 23 روپے فی لٹر کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے پر دی گئی ہے۔