نگران حکومت نے عوام پر ایک اور بڑا پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 26.2روپے اور ڈیزل کی قیمت میں17.34روپےفی لیٹر اضافہ کر دیا۔
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26روپے2پیسےفی لیٹراضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت331روپے 38پیسے ہوگئی۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) September 15, 2023
اسی طرح ہائی17روپے34پیسے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت329.18 روپے فی لٹر ہوگئی۔اس کے علاوہ لائیٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے اور ان کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے تک اضافے کی تجویز
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ نگران حکومت کے ایک ماہ میں پٹرول 58روپے43پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل 55روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔