آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھا گیا ،جس کےبعد 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپےکا ہو گیا، دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے بڑھ کر 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 414 ڈالر فی اونس ہوگیا۔