سعودی عرب نے اقامہ یا بغیراجازت حج کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا اعلان کردیا۔
اقامے یا اجازت کے بغیر کسی نے حج کیا تو سخت کارروائی ہوگی۔ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ سعودی حکومت کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا،کارروائی میں ملکی یا غیرملکی شہری کی کوئی تخصیص نہیں ہوگی۔ بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ میں کوئی بغیر اجازت نامے پایا گیا تو اسے گرفتار بھی کیا جائے گا اور جرمانہ ہوگا۔ سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید جرمانے بھی ہوں گے۔