انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان 22 مئی کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان 22 مئی کو ہو سکتا ہے تاہم، 15 رکنی اسکواڈ تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے اور سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کپتان کی 2 روز سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے حسن علی، سلمان آغا اور ابراراحمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے لیکن سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر تاحال فائنل کچھ نہ ہوسکا ہے۔
عرفان نیازی اور عثمان خان میں سے کسی ایک کو بھی ریزرو میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی بھی سکواڈ میں شمولیت متوقع ہے اور حسن علی کو کاونٹی کرکٹ کھیلنے اور نزدیک ہونے پر ریزرو میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی ناقص پرفارمنس پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے لیکن صائم ایوب کا دفاع کپتان بابر اعظم کرتے رہے ہیں۔
بابراعظم کا سلیکشن کمیٹی و کوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صائم ایوب کو مزید موقع دینا چاہیے وہ پرفارمنس دے گا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کو حتمی ناموں کا اسکواڈ 25 مئی تک جمع کروانا لازم ہے۔