بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں بری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست منظور کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ شواہد ناکافی ہونے کی بنیاد پر بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2022ء میں 2 مقدمے درج کئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں بھی ضمانت منظور کرلی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سائفر اور عدت کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور دونوں کیسز میں سزا معطلی تک ان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔